10:47 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

کینسر سے صحتیابی کے بعد اریج فاطمہ کا عمرہ، جذباتی تجربہ مداحوں سے شیئر کیا

اریج فاطمہ

سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ، جنہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر مذہبی زندگی اختیار کی، کینسر سے مکمل صحتیابی کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔

اریج فاطمہ نے انسٹاگرام پر اپنے روحانی تجربات مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمرے کی ادائیگی ان کے لیے انتہائی جذباتی اور شکرگزاری کا لمحہ تھا۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ عمرہ مکمل کیا اور دل سے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔”

انہوں نے بتایا کہ اگلا دن انہوں نے خانہ کعبہ میں عبادت کرتے ہوئے گزارا، جہاں انہیں حطیم میں نماز پڑھنے اور کسوہ پر اپنے خاندان کے نام لکھنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔

اریج فاطمہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ حجر اسود تک پہنچ گئیں لیکن رش کی وجہ سے اسے بوسہ نہ دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا:
"بعض اوقات صبر اور برداشت بھی عبادت کی ایک شکل ہوتی ہے۔”

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے کچھ عرصہ قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ کینسر میں مبتلا تھیں، تاہم کامیاب علاج کے بعد اب مکمل صحتیاب ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کینسر سے آگاہی کے لیے کئی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION